سرینگر/ / روز لین کالونی چھانہ پورہ (جے ) میںگندے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے سبب مقامی آبادی میونسپل حکام کے خلاف سراپا احتجاج ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی مرتبہ اس سلسلے میں مونسپل حکام کو آگاہ کیا لیکن پانی کی نکاسی کے حوالے سے کوئی بھی اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں جس کے سبب مقامی آبادی شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کالونی میں قریب 5ایکڑ زمین پر 3 برس قبل آئے سیلاب کا پانی جمع ہے جس کے سبب وہاں بدبھو پھیل چکی ہے اور کئی طرح کی وبائی بیماریاں پھیلنے کا اندشیہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پانی کی نکاسی کیلئے انہوں نے ان تین برسوں میں متعدد بار سرینگر مونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا لیکن پانی جوں کا توں ہے اور گندہ پانی مقامی آبادی کیلئے درسر بنا ہوا ہے ۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ کالونی سے پیدل چلنے والوں، سکول کے بچوں ،مقامی دکانداروںاور علاقہ کے مکینوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا ہے اور یہاں سے گذ ر نے والوں کو منہ ڈھا نپ کر چلنا پڑتا ہے۔مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ اب صوتحال ایسی ہے کہ لوگ اس تالاب سے مچھلیاں پکڑنے لگے ہیں ۔حالیہ دنوں کشمیر عظمیٰ نے اس حوالے سے میونسپل کمشنر کشمیر ڈاکٹر شفقت سے بات کی تھی اور انہوں نے یقین دلایا تھا کہ کہ وہ معلوم کرکے کالونی سے پانی نکالنے کیلئے بہت جلد اقدمات کرینگے لیکن لوگ ابھی بھی پانی کی نکاسی کا انتظار کر رہے ہیں ۔