سرینگر// پریس کالونی میں22برس قبل پارسل بم دھماکے میں لقمہ اجل بننے والے معروف فوٹو جرنلسٹ مشتاق علی کو برس پر صحافیوں اور دوستوں نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔بم دھماکہ میں مشتاق علی ،گریٹر کشمیر کے حبیب نقاش اور معروف صحافی یوسف جمیل زخمی ہوئے تھے تاہم مشتاق علی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔اس دوران اتوار کو مرحوم کے مزار پر22ویں برسی کے موقعہ پر فاتحہ خوانی اور دعائی مجلس منعقد ہوئی،جس کے دوران مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا گیا۔فاتحہ خوانی میں انکے دوستوں اور دیگر صحافیوں و فوٹو جرنلسٹوں نے بھی شرکت کی،اور مرحوم کو اشکبار آنکھوں سے یاد کیا گیا۔اس موقعہ پر مرحوم کی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں ایک ملنسار دوست،محنتی و پیشہ ور فوٹو جرنلسٹ اور ایک ہمدرد صحافی قرار دیا گیا۔