رام بن//ایم ایل اے رام بن نیلم کمار لنگہے نے اتوار کو پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تحت کوشل وکاس میلہ کا افتتاح کیا۔ میلے کا انعقاد علاقے کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے نو یگ وکیشنل ٹریننگ سینٹر گوندپورہ میترا میں کیا گیا۔میلا خاص طور پر اس علاقے کے 16 سال کی کم عمر کے نوجوانوںکی بیداری کے طور پر عمل اور ہدایات کیلئے ترتیب دیا گیا تھا۔میلہ میں ٹریننگ کیلئے تقریباً70بے روگار نوجوانوں کی پہچان کی گئی ۔سینٹر کے افتتاح کے بعد ایم ایل اے نے علاقے کے نوجوانوں کو آگے آنے کیلئے حوصلہ افزائی کی اور پرائم منسٹر نریندر مودی کے شروع کئے گئے مشن سے علاقے میں نوجوانوں کو اپنی دلچسپی میں مہارت حاصل کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع حاصل کریں تا کہ ملازمت یا کاروباری فرد بن جائیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹیلرنگ،ڈریس میکنگ اور فیشن ڈزئیننگ وغیرہ کورسس شروع کئے گئے ہیںجو سرکار کی طرف سے مفت میں فراہم کئے جا رہے ہیں۔اس موقعہ پر تکنیکی تعلیم شعبے کے سینئر فیکلٹی منموہن بھٹ نے نوجوانوں کو حوصلہ افزائی کرنے میں پہلے شراکت کے بارے میں آگاہ کیا اور اس منصوبے کا حصہ بننے اور اسی کے بارے میں وضاحت کی۔اس موقعہ پر چیئرمین نو یگ وکیشنل ٹریننگ سینٹر گوندپورہ میترا ہیم راج،حفیظ کٹوچ پرنسپل ہیمکریش سکول،شرشٹا اتری اور ہمکیش اسکول کا تمام اسٹاف موجود تھے۔