کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں حد متارکہ کے نزدیک اتوار شام دیر گئے بارودی سرنگ کے ایک دھماکہ میں فوج کے 3اہلکار زخمی ہوئے ۔معلوم ہو اہے کہ کیرن سیکٹر میں حد متارکہ کے نزدیک بائل کھا پوسٹ پر تعینات 16مدراس سے وابستہ اہلکار گشت پر تھے کہ اس دوران ایک فوجی اہلکار کا پائوں زیر زمین بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جسکے دوران زور دار دھماکہ ہو ا جس کی زد میں آکر تین فوجی اہلکار زخمی ہوئے جن کی شنا خت سپاہی بلا سبر منی ،سپاہی کنڈو مہیش اور سپاہی ایچ بی سوامی کے بطور ہوئی ۔ خون میں لت پت تینو ں اہلکارو ں کو درگمولہ کے فوجی اسپتال لایا گیا جہا ں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔
نوشہرہ سیکٹر میں گولہ باری
رمیش کیسر
نوشہرہ //مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے دورہ ٔ نوشہرہ سے قبل پاکستانی فوج نے لام سیکٹر میں دو بھارتی چوکیوں پر فائرنگ اور گولہ باری کی ۔ صبح سات بجے سے لیکر نو بجے تک پاکستانی فوج نے لام سیکٹر میں واقع دو بھارتی چوکیوں کانچی اور لائی کونشانہ بنایا اور زبردست گولہ باری کی ۔ پاکستانی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کا بھارتی فوج نے بھی بھرپور جواب دیا ۔اس دوران کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔