سرینگر // 12ستمبر کو بجلی ملازمین کے مسائل کے حق میںرکھا گیا ریاست گیر احتجاج سرکارکی تحریری یقین دہانی کے بعد فی الحال موخر کر دیا گیا ہے ۔یونین کے مطابق اگر مقررہ مدت کے اندر اند ر کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہ ہو سکا توجموں وکشمیر الیکٹرکل ایمپلایز یونین سخت سے سخت تر پروگرام دینے سے نہیں ہچکچائے گی ۔معلوم رہے کہ جموں وکشمیر الیکٹرکل ایمپلایز یونین نے کریشن آف پوسٹس ، حادثات کی روکتھام ، ایکس گریشائر ریلیف ،ٹیکنیشن ٹھرڈ کی پرموشن ، ،رسک الاونس ، ہیلتھ انشورنس ،نیڈ بیسز ورکرروں کی اجرت ، ویلفیر فنڈ میں ترمیم ، ایس آر او 381میں ترمیم ، پی ڈی سی میں نارمز اور پنشن معاملات ، ایس آر او 272کی اصل صورت میں واگزاری ، کام کے مطابق تقریری ، پے اناملی کی واگزاری ، ایس آر او 149کی عمل آوری ، سرکاری گاڑیوں کی الاٹمنٹ ، محکمہ کو ٹیکنکل قراد دیا جائے،ڈیلی ویجروں کی مستقلی اور بجلی ملازمین کے حق میں فیس کی کمی جیسے معاملات کو لیکر 12ستمبر کو ریاست گیر احتجاج کرنے کا پروگرام بنایا تھا تاہم سرکار کی یقین دہانیوں کے بعد اس احتجاجی پروگرام کو فی الحال موخر کر دیا گیا ہے جموں وکشمیر الیکٹرکل ایمپلایز یونین کے مطابق یونین کا ایک جرنل کونسل اجلاس زیر صدارت صدر مرکز میر عبدالسلام راجپوری منعقد ہوا جس میں تمام عہدیدان نے شرکت کی ۔اجلاس میں اس بات کی وضاحت کی گئی کہ 8ستمبر کو حکومت کی جانب سے احتجاج کے ضمن میں انہیںدعوت ملی ہے۔جس کے بعد یونین کا ایک اعلی سطح وفد پرنسپل سکریٹری پاور سے اُن کے آفس چمبر س میں ملاقی ہواجہاں ایڈیشل سکریٹری پاور اور ڈپٹی سکریٹری پاور ڈولپمنٹ کارپوریشن بھی موجود تھے جبکہ اعلیٰ سطح وفد کی نمائندگی صدرمیر عبدالسلام راجپوری ،جرنل سکریٹری منظور احمد بٹ چیف آرگنائزر محمد مقبول نجار ، نائب صدر ظہور احمد وانی کے علاوہ دیگر لوگوں کر رہے تھے ۔وفد نے اس دوران محکمہ کے اعلیٰ افسران کو پچھلی میٹنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے پرزور مطالبہ دوہرایا کہ یونین کی جانب سے پیش کردہ مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور اس کےلئے وقت کا تعین کیا جائے اور یونین کو تحریری طور پر مطالبہ کے ضمن میں جانکاری فراہم کی جائے ۔جس کے بعد پرنسپل سکریٹری پاور نے وفد کو باور کراتے ہوئے مطالبات کے ضمن میں پیش رفت کے بارے میں یقین دلایاکہ ملازمین کے مسائل اور محکمہ سازی کےلئے ضروری کوشش جاری رکھیں جائیں گئی ،جبکہ سرکار کی جانب سے اس حوالے سے تحریری طور پر میٹنگ میں ابھارے نکات جاری کئے گے ہیں جس میں بہت سے مسائل کو فوری طور حل کرنے کا یقین دلایا گیا ہے ۔ یونین کے صدر میر عبدالسلام راجپوری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ یونین نے سرکار کی جانب سے یقین دہانے کے بعد 12ستمبر کو ہونے والی ریاست گیر مجوزہ ہڑتال کو فی الحال موخر کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر اُن کے مسائل مقررہ مدت کے اندر حل نہ کئے گے تو وہ سخت احتجاج کرنے کےلئے کبھی بھی گریز نہیں کریں گے ۔