کیلفورنیا// کانگریس نائب صدرراہول گاندھی نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے پی ڈی پی کو تباہ کردیا ہے۔انہوں نے الزام لگایاکہ کشمیرمیں بدامنی اور تشددکی نئی لہرکیلئے نریندرمودی ذمہ دارہیں ۔راہل گانڈھی جو ان دنوں امریکہ کے ایک ہفتے کے دورے پر ہیں، نے کیلفورنیا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ جب کانگریس پارٹی نے ریاست میں حکومت شروع کی تھی، وہاں جنگجوئیت زوروں پر تھی اور جب ہم نے 2013میں اقتدار چھوڑا تو اس وقت تک جنگجوئیت کی کمر توڑ دی گئی تھی،اُن کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر ہم نے جنگجویت کی بنیادوں کو ختم کیا تھا، تب میں نے وزیر اعظم منموہن سنگھ کو گلے لگاکر انکی تعریفیں کی تھیں اور کہا تھا کہ یہ ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے‘‘۔راہل گاندھی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ، پی چدممبرم اور جے رام رمیش اور دوسروے لوگوں کیساتھ انہوں نے پردے کے پیچھے رہتے ہوئے 9 سال تک کشمیر پر کام کیا ہے ۔راہل گانڈی نے پی ڈی پی کے بارے میں کہا’’پی ڈی پی نے کشمیری نوجوانوں کو سیاست کی جانب راغب کرنے میں کلیدی رول ادا کیا، لیکن جس دن مودی نے پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد کیا اُس نے اس(پی ڈی پی) کوتباہ کردیا‘‘۔انکا کہنا تھا کہ نریندرمودی نے کشمیر میں ملی ٹنسی کے احیائے نو کیلئے راہ ہموار کردی ،یہی وجہ ہے کہ وہاں تشدد میں اضافہ ہوتے دیکھ رہے ہیں‘‘۔ راہل نے کہا کہ نفرت،غصہ اور تشدد ملک کی بقا کیلئے تباہ کن ثابت ہورہا ہے۔اتنا ہ نہیں بلکہ تفرق سے ملک کی بنیادیں ہل رہی ہیں۔ملک کا ماحول خراب ہے، صحافیوں پر تشدد ہو رہا ہے،مسلمان بیف کے لئے ستائے جا رہے ہیں۔آجکل ہر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ بھارت اب محفوظ نہیں رہا ہے کیونکہ عدم تحفظ کی سوچ خطرے میں ہے۔