سرینگر //سینٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین نے جمعرات کو نوگام کیمپس میں” ہندی دیوس“ کی افتتاح کیا۔ اس موقعے پر رجسٹرار پروفیسر محمد افضل زرگر،شعبہ ہندی کے سابق سربراہ، گرونانک دیو یونیورسٹی امرتسرکے پروفیسر وینود تنیجہ کے علاوہ یونیورسٹی کے دیگر عہدیداران بھی موجود رہے۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر معراج الدین نے کہا کہ لوگوں کو دنیا کی مختلف زبانیں سیکھنی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ زبان کو کسی بھی مذہب کے ساتھ نہیں جوڑنا چاہئے ۔ پروفیسر ایم افضل نے ہندی زبان کو فروغ دینے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ تدریسی عملے کے علاوہ ایڈمنسٹریٹو عملے نے بھی ہندی میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور وہ تیزی سے ہندی سیکھ رہے ہیں۔ پروفیسر ویندو تینیجا نے ہندی زبان کی تاریخ پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔تقریب پر امتیازی پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔