گول// تعلیم کو بہتر بنانے اور نجی اداروں کو صحیح طریقے سے چلانے اور اداروں میں ساز و سامان کی بہتری کے لئے جلد اقدامات اٹھائے جائیں گے تا کہ تعلیم بنیادی سطح سے ہی بہتر ہو ۔ ان باتوں کا اظہار چیف ایجو کیشن آفیسر رام بن نے گول میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے اور یہ کمی پورے ضلع میں پائی جا رہی ہے اور جلد اس کمی کو پورا کیا جائے گا ۔چیف ایجوکیشن آفیسر رام بن نے کہا کہ جو ماسٹر گریڈ کے ہیں اور جو دشوار گزار علاقے ہیں میں نے اعلیٰ حکام کو بھیجی ہے لسٹ اور جیسے ہی اوپر سے کچھ آرڈر آئے گا تو پہلی فرصت میں گول زون اور اکھڑال زون وغیرہ ہیں میں اسامیاں پُر کی جائیںگیں۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی پی ایس سی کی لیکچرار کی لسٹ آتی ہے تو پہلی فرصت میں پُر کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ماسٹر گریڈ کے جو ہیں اُن کی پوسٹنگ صرف ایک سال کے لئے دشوار گزار زون میں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ رمسا کی عمارتیں جو بنی ہیں جو بن رہی ہیں اُن کی حالت تا ہم بہتر ہے لیکن ایس ایس اے کی جو عمارتیں تعمیر ہو ئی ہیں وہ پہلے ہوئی ہیںاور اگر کوئی گرانٹ اوپر سے آتا ہے تو ان کی بہتری کے لئے لگایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹھٹھارکہ ہائر سکینڈری سکول میں دو لیکچراروں کی کمی ہے میں جلد ان کو پورا کروں گا ۔انہوںنے کہا کہ پڑھائی سے متعلق کوئی بھی معافی نہیں ہے۔ لاپروائی برتنے والے کو سزا دی جائے گی ۔انہوںنے اٹیچ منٹ سے متعلق کہا کہ ایسی اگر کوئی شکایت ہے تو اس کو حل کیا جائے گا لیکن اٹیچمنٹ کسی بھی جگہ پر نہیں ہیںاگر شکایت ملے گی تو اس کو اپنی اصل جگہ پر واپس بھیج دیا جائے گا ۔انہوں نے نجی تعلیمی اداروں سے متعلق کہا کہ اگر کوئی غیر قانونی چلتا ہے یا قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اُس کو قانون کے حساب سے سزا دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکول کے ایک کلومیٹر پر پرئمری سطح کا سکول کھل سکتا ہے اور اسی طرح سے پانچ کلومیٹر کے آس پاس ہائی سکول چلا سکتا ہے اور اسی طرح سے سات کلو میٹر کے آس پاس سے ایک ہائر سکینڈری سکول چلا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے جو بھی نجی ادارہ کھولتا ہے وہ قانون کے دائرے میں ہی کھولتا ہے اور اس کے لئے اُسے تمام لوازمات پورے کرنے ہوتے ہیں ۔ ہاں اگر ایسی کوئی شکایت ہے تو بتائے اُس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی نجی ادارہ کھولتا ہے تو اُس کی رپورٹ زمینی سطح پر ہی سے آتی ہے ۔ ہم ہر جگہ نہیں جا سکتے ہیں کہ کون کہاں سکول کھول رہا ہے ۔چیف ایجوکیشن آفیسر نے اس موقعہ پر کہا کہ اگر کوئی نجی ادارہ قانون کے مطابق نہیں ہے تمام لوازمات پر نہیں ہیں تو زیڈ ای او تمام نجی اداروں کا جائزہ لیں اور وہ رپورٹ بھیجیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ چیف ایجوکیشن آفیسر نے سنگلدان کے ملحقہ جات میں ریلوے کمپنیوں کی جانب سے متاثرہ سکولوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی جگہ کوئی خلاف ورزی ہو تو ہم اس کے خلاف کارروائی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے اداروں کو سفر نہیں کرنے دوں گا ۔ اگر کوئی بیچنگ پلانٹ یا دوسرا کوئی پلانٹ سکول کے اُن حدود کے اندر جو قوانین ہیں ،خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے لئے زیڈ ای او گول کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ریلوے سے متاثرہ سکولوں کی باضابطہ رپورٹ دے گی ۔انہوں نے کہاکہ میں نے کسی کو پرمیشن نہیں دی ہے اور میرے سے پہلے اگر کسی نے دی ہے تو میں دیکھوں گا اگر غلط ہے تو کارروائی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی بیچنگ پلانٹ یا دوسرا کوئی پلانٹ غلط لگا ہے اور میری نوٹس میں آئے گا تو میں اُن کی پرمیشن رد کر دوں گا ۔