سرینگر//محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دینے اور محرم ایام کے دوران لوگوں کولازمی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کل ترقیاتی کمشنرسرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ کی صدارت میںآفیسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ کے دوران متعلقہ آفیسران کو مختلف علاقوں،خصوصاً شیعہ برادری والے علاقوںمیں بجلی اورپانی کی بلا خلل سپلائی ،طبی سہولیات ،صفائی ستھرائی ،بالن اوردیگر لازمی سہولیات دستیاب رکھنے کی ہدایت دی گئی۔ترقیاتی کمشنر نے کہاکہ محرم الحرام کی شروعات سے قبل ہی تما م انتظامات کو حتمی شکل دی جانی چاہیے ۔انہوںنے ایس ایم سی کو امام باڑوں ،زیارت گاہوں ،مساجد اور عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔