سرینگر/ /ریاست میں’سوچھتا ہی سیوا‘‘ مہم کے تحت سرینگر میونسپل کارپوریشن نے محکمہ اطلاعات کشمیر ڈویژن کے اشتراک سے لالچوک میںگورنمنٹ پریس کے احاطے سے مہم کا آغاز کیا ۔اس میںمہم میںجوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ظہور احمدمیر،فیلڈپبلسٹی آفیسر کشمیر محمد اسلم خان ،چیف سینٹیشن آفیسر ایس ایم سی صوفی محمد اکبر اورمتعلقہ وارڈ آفیسر شاہد اصرار کے علاوہ محکمہ اطلاعات اورایس ایم سی کے دیگر افسران اور اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ اس مہم کا مقصد ملک بھر کے عوام میں صاف وشفاف ماحول اور آلودگی سے پاک گردونواح کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ادھروادی میں پولیس نے ’سو چھتا ہی سیوا‘مہم کے تحت صفائی ستھرائی کی مہم جاری رکھتے ہوئے ندے نالوں کی صفائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ گاندربل پولیس نے سندھ دریا کے کناروں کی صفائی کی ۔صفائی کی اس مہم میں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر رمیض راجہ ،ایس ڈی پی او کنگن عمر شاہ ، ایس ایچ او گاندربل طارق یوسف ،ایس ایچ او کنگن نثار ہرہ و دیگر پولیس افسروں اور اہلکاروں نے حصہ لیا ۔اننت ناگ میں اس مہم کے تحت ڈسڑکٹ پولیس لائنز میں افسروں اور اہلکاروں نے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ پولیس کنٹروم روم کیمپس میں افسروں اوراہلکاروں نے صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ بانڈی پورہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکی سربراہی میں ضلع انتظامیہ نے جھیل ولر کے کنارے پر آباد لہروال پورہ اورکلہامہ دیہات میں صفائی مہم شروع کی جس میں افسروں ،ملازموں اوردیگر رضاکاروں نے سڑکوں، سکولوں، مسجدوں،ولر کے کناروں اوردیگر مقامات سے کوڑا کرکٹ ہٹاکر مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔کرگل سے نمائندہ نورالاسلام نے اطلاع ہے کہ مہم کے دوسرے رو ز محکمہ پولیس اور میونسپلٹی کرگل کے ملازمین نے مرکزی بس سٹینڈ سے لے کر بلتی بازار تک صفائی کی ۔