سرینگر// سروس سلیکشن بورڈ کی اطلاع کے مطابق فارسٹ گارڈ ، وایلڈ لایف فارسٹر ، وایلڈ لائف گارڈ اور سوشل فارسٹری ورکر آسامیاں جو 2012,2013,2014 اور 2015 میں مشتہر کی گئی ہیں ،کیلئے جسمانی ٹیسٹ اکتوبر میں لیا جا رہا ہے ۔اس ٹیسٹ میں اُمیدواروں کو 25 کلو میٹر مسافت 4 گھنٹوں میں طے کرنا ہو گی ۔ کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کا ٹیسٹ 5 اکتوبر سے 15 اکتوبر 2017 جبکہ جموں صوبے کے امیدواروں کا جسمانی ٹیسٹ 20 سے 30 اکتوبر 2017 تک لیا جائے گا ۔ بورڈ نے فیصلہ لیا ہے کہ اس ٹیسٹ میں آر ایف آئی ڈی چپ پر مبنی ٹرانسپیرنٹ ریکورٹمنٹ عمل ( ٹی آر پی ) اختیار کیا جائے گا اور جموں کشمیر پولیس کی طرز پر نظام کو عملایا جائے گا ۔ امیدواروں کے بائیو میٹرکس لئے جائیں گے تا کہ کوئی گڑ بڑ نہ ہونے پائے۔ اس کے بعد اُمیدواروں کو ایک منفرد آر ایف آئی ڈی چپ الاٹ کیا جائے گا جو اُن کی مسافت اور وقت ناپے گا۔واک ٹیسٹ کے نتایج موقعے پر ہی ظاہر کئے جائیں گے ۔ بورڈ نے کہا ہے کہ ان آسامیوں کیلئے تحریری امتحان بھی 2017 میں ہی لئے جائیں گے تا کہ محکمہ جنگلات میں 800 آسامیوں کا بھرتی عمل پایہ تکمیل تک پہنچ سکے ۔