ایک ادبی تقریب میں سنیچر کو ہوٹل شہنشاہ سرینگر میںنگینہ انٹر نیشنل اور میزان پبلشرز کی طرف سے معروف قلم کار دیپک کنول کا افسانوں کے مجموعہ پوشہ مال کی رونمائی کی گئی تقریب میں بڑی تعداد میںادیب ،قلمکار اور ادب نواز شامل ہوئے۔ تقریب کی صدارت بزرگ قلمکارفاروق نازکی نے کی جبکہ ایوان صدارت میں محمد زماں آذردہ پروفیسر نرجا مٹو،پروفیسر شفیقہ پروین، وحشی سعید شامل تھے۔ مقررین نے اردو زبان وادب اوردیپک کنول کی ادبی کاوشوں پر سیر حاصل روشنی ڈالی گئی کتاب پر ڈاکٹر مشتاق حیدر کا تحریر کردہ تبصرہ مرزا بشیر احمد شاکر نے پڑھ کر سنایا۔ اس سے پہلے وحشی سعید نے نگینہ اور میزان پبلشرز کی طرف سے مہمانوں کا استقبال کیا تقریب میں محمد زماں آذردہ محترمہ پروفیسر نرجا مٹو،محترمہ پروفیسر شفیقہ پروین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا آخر پر ظہور احمد ترمبو کے نگینہ انٹر نیشنل اور میزان پبلشرز کی طرف سے شکریہ کے کلمات پیش کئے۔