رام بن // سوچھتا ہی سیوا ہے کے دوسرے روز رام بن میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رام میں مصوری کے ایک مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف کلاسوں کے پچاس طالب علموںنے حصہ لیا ۔ ہیڈ ماسٹر جی جی ایچ ایس محمد امجد نے اس موقعہ پر بتایاکہ سکول کے تمام بلاگوں اورگرد ونواح میں صفائی مہم شروع کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر تعلیمی اداروں میں اس قسم کے پروگراموں کا انعقاد کیا جارہاہے۔اس قسم کی مہم کا آغاز پرنسپل بی وی ایم ہائی اسکول رام بن پر دیپ سنگھ ٹھاکور کی جانب سے کیاگیا ۔ گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول رام بن اور ہیم کرشن پبلک سکول (ایچ کے پی ایس) گوندپو رامیترانے بھی مصوری کے ایک مقابلے کا اہتمام کیا جس میںبالبترتیب ۶۰ اور۳۰ طالب علموں نے شرکت کی۔ اس دوران غیر معمولی کاکردگی کا مظاہر کرنے والے طلبا کو انعامات سے نوازا گیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس رام بن نے بھی سوچھتا ہی سیوا ہے مہم کا آغاز کیا ۔ ایس ایس پی رام بن موہن لال ، ایس ایس پی مشتاق چوہدری، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر امتیاز احمد اور دیگر افسروں اور جوانوں نے اس مہم میں حصہ لیا ایس ایس پی نے اس موقعہ پر کہاکہ یہ مہم ۲؍ اکتوبر ۲۰۱۷ء تک جارہی رہے گی۔