سرینگر// مرکزی وزیردفاع نرملاسیتھارمن 20ستمبرکوجموں وکشمیرکاپہلادورہ کریں گی اوراُن کے ہمراہ آرمی چیف بپن راوت اوروزارت دفاع کے اعلیٰ عہدیداربھی ہونگے ۔جموں میں سرحدی علاقوں کادورہ کرنے کے علاوہ مرکزی وزیردفاع سرینگرمیں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت بھی کریں گی جبکہ سرینگرمیں قیام کے دوران نرملاسیتھارمن ریاستی گورنراین این ووہرااورخاتون وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کیساتھ الگ الگ میٹنگوں کے دوران کشمیروادی کی تازہ صورتحال اورجنگجومخالف کارروائیوں کوبھی زیرغورلائیں گی ۔ دورے کا مقصد جموںوکشمیر میں سرحدی کشیدگی اور کشمیر وادی میں جنگجوئوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے پیش رفت کا جائزہ لینا ہے ۔ینگر میں قیام کے دوران خاتون مرکزی وزیر دفاع ممکنہ طور ریاست کی خاتون وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور ریاستی گورنر این این ووہرا کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کر رہی ہیں اور اس دوران بھی ریاست کی مجموعی صورتحال بشمول جنگجویانہ سرگرمیوں کا قلع قمع کرنے کیلئے شروع کئے گئے آپریشن آل آئوٹ پرعمل در آمد کو زیر غور لایا جارہا ہے ۔