سرینگر //نمائندہ عظمیٰ // جبڑی کرناہ میں کل اُس وقت صف ماتم بچھ گئی جب وہاں آگ کی ایک ہولناک واردات میں 2سالہ کمسن بچی لقمہ اجل بن گئی، جبکہ مکان مکمل طور پر حاکستر ہو گیا ہے ۔ تحصیلدار کرناہ نثار احمدنے بتایا کہ اتوار کی شام قریب 6بجے جبڑی کرناہ میں ماسٹر محمد رفیع کے مکان میں گیس سلنڈر لیک ہونے کی وجہ سے آگ نمودار ہوئی، جس کے نتیجے میں آگ کے شعلوں نے مکان کو اپنی لپیٹ میں لیا جس کے باعث اگرچہ افرادخانہ کو بچا لیا گیا تاہم مکان میں موجود ایک دوسالہ بچی لقمہ اجل بن گئی ۔انہوں نے کہا کہ مکان مکمل طور پر خاکستر ہوا ۔ اس دلدوز حادثہ کے بعد جبڑی گائوں میں صف ماتم بچھ گئی ہے ۔