کپوارہ//ہندوارہ میں نالہ پہرو پرہانجی شاٹھ کے مقام پر زیر تعمیر پل دس سال سے تشنۂ تکمیل ہے جس کے نتیجے میں عام لوگو ں کو عبور و مرور میں سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ہندوارہ کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ دس برسوں کے دوران صرف 3ستون ہی مکمل ہوپائے ہیں اور نتیجے کے طور لوگو ں کو نالہ کے بیچ سے گزر کر اپنی اپنی منزلو ں کی طرف بڑھتے ہیں اور نالہ پہرو میں پانی کی سطح میں اضافہ کے دوران نالہ پار کر نے کے دوران اب تک کئی حادثات پیش آ ئے ہیں جس کے دوران 7کمسن بچے ،ایک خاتون اور ایک معمر شخص لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ہندوارہ کے پیر خان آباد دیہات میں قائم سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کو رو زانہ نالہ پہرو کے بیچو ں بیچ گزرنا پڑتا ہے اوروالدین کو روز اپنے نو نہالو ں کے ہاتھ پکڑ کر نالہ عبور کرانا پڑٹا ہے ۔لوگو ں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پل کی طرف توجہ دیکر پل پر ہورہے کام میں سرعت لائیں تاکہ لوگوں کے مشکلات کا زالہ ہو سکے۔