بٹوت//سوچھ بھارت سلسلے وار پروگرام کے چلتے محکمہ میونسپل کمیٹی بٹوت کی جانب سے بٹوت میں ایڈیشنل ایس پی ضلع ہیڈ کواٹر رام بن کی ماجودگی میں با عنوان سوچھ ہے خدمتٖ خلق خصوصی صفائی مہم کااہتمام کیا گیا۔ اٖس موقع پر ایگزیکٹیو آفسر میونسپل کمیٹی بٹوت کی ماجودگی میں محکمہ کے صفائی کرمچاریوں نے بڑی محنت مشقت کے ساتھ بٹوت میں مختلف سرکاری محکماجات کی عمارتوں صحنوں منسلک گلی کوچوںکی صفائی کے کام کو انجام دیا اس موقع پر کشمیر عظمیٰ سے بات چیت میں ای او میونسپل کمیٹی بٹوت نے کہا صفائی کا یہ سلسلہ آنے والے وقت میں بھی جاری رہے گا میری اور محکمہ کی ہر ممکن کوشش رہے گی کہ قصبہ بٹوت کو صاف ستھرائی کے لہذ سے ریاست جموں وکشمیر کا ایک مثالی قصبہ بنایا جائے۔