بھدرواہ//’سو چھتا ہی سیوا ہے ‘ جاری مہم کے بارے میں عام لوگوں کو ذمہ واری کا احساس دلانے کیلئے بھدرواہ ڈیو لپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے آج بھدرواہ میں خصوصی طور سے سیاحتی مقامات پر سی ای او بی ڈی اے بال کرشن کی نگرانی میں زوردار صفائی مہم شروع کی گئی۔اس بیداری کم صفائی مہم کا آغاز ٹورسٹ ری سیپشن سینٹر بھدرواہ کے احاطے سے کی گئی جس کا مقصد لوگوں کو صحت و صفائی کی اہمیت کے بارے میںجانکاری فراہم کرنا تھا تا کہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو سیاحتی مقامات کی جانب عاغب کیا جا سکے اور واپس جاتے ہوئے وہ یہاں سے ایک اچھا پیغام لے کت جائیں۔اس صفائی ابھیان کی قیادت سی ای او بی ڈی اے بال کعشن کر رہے تھے۔ اس موقعہ پر عوام سے کہا گیا کہ وہکوڑا کرکٹ کھلی جگہوں پر پھنکنے کے بجائے کوڑا دانوں میں ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ اس صفائی ابھیان کو کامیاب بنانے کیلئے طلباء ،سیول سو سائٹی اور دیگر مذہبی و سماجی تنظیموں کی خدمات حاصل کرنا ضروری ہے تا کہ اس ابھیان کی کامیابی یقینی بن سکے۔