سرینگر//مال ، امداد و باز آباد کاری کے وزیر عبدالرحمان ویری نے کہا کہ حکومت دیہی سطح پر نمبر داروں اور چوکیداروں کے اداروں کو مزید متحرک بنانے کیلئے کئی اقدامات کر رہی ہے ۔ وزیر موصوف سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ میٹنگ میں فائنسنشل کمشنر مال لوکیش جھا ، صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کے علاوہ کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔ وزیر نے کہا کہ نمبر دار اور چوکیدار ریونیو ایڈمنسٹریشن کے بنیادی جُز ہیں ۔ انہوں نے ان کے کام کاج میں موثر تبدیلی لانے کی افسروں کو ہدایت دی ۔ وزیر نے کہا کہ مال محکمے کے بنیادی اراکین کو بااختیار بنانے سے نچلی سطح پر ترقیاتی عمل آگے بڑھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چوکیداروں اور نمبر داروں کو مضبوط بنانے سے لوگوں اور عوام کے درمیان رشتے مضبوط ہوں گے اور ترقیاتی پروگرام اور سکیموں کی موثرعمل آوری بھی یقینی بن جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نمبر داروں اور دیگر اداروں کو مستحکم کرنے سے نظام میں جوابدہی اور شفافیت فروغ پائے گی ۔ انہوں نے ترقیاتی عمل کو زمینی سطح تک لے جانے کیلئے حکومت کے اعادے کو دوہرایا ۔
قاضی آ باد کا معمر شہری کی ہنوز لاپتہ
کپوارہ//اشرف چراغ //قاضی آ باد کے مضافاتی گائو ں کھئی پورہ کا بزرگ شہری عبد الرحمان شیخ ہنوز لاپتہ ہے جس کی وجہ سے لو احقین میں سخت تشویش پائی جارہی ہے ۔لو احقین کا کہنا ہے کہ 65سالہ بزرگ شہری عبدالرحمان شیخ گھر سے بارہ مولہ کی طرف نکلا تاہم ربن سوپور میں فوج اور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپ سے علاقہ میں حالات کشیدہ تھے اور عبد الرحمان شیخ اپنے رشتہ دارو ں کا ہاں نہیں پہنچ پایا ۔لواحقین نے بتا یا کہ 9ستمبر سے عبد الرحمان شیخ کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے اور وہ ان کی پر اسرار گمشدگی کے حوالے سے سخت پریشان ہیں ۔لو احقین نے بتا یا کہ انہو ں نے عبد الرحمان کی گمشدگی کے بارے میں پولیس تھانہ کرالہ گنڈ میں رپورٹ بھی ڈالی لیکن پولیس نے بھی ابھی تک ان کی تلاش میں کا میابی حاصل نہیں کی ۔اس دوران درگمولہ کپوارہ سے اطلاع ملی ہے کہ مقام شاہ ولی کا رہنے والا جا وید اقبال کمار 5روز قبل گھر سے کسی کام کے لئے نکلا لیکن وہ تب سے لاپتہ ہو گیا ،لواحقین کا کہنا ہے کہ جا وید اقبال جسمانی طور ناتواں ہے اور انہیں ان کی سلامتی سے متعلق سخت تشویش پائی جارہی ہے ۔
حضرت عمرؓ کا یومِ شہادت منگلوار کو منایا جا رہا ہے:اندرابی
سرینگر//حج و اوقاف کے وزیر مملکت سید فاروق احمد اندرابی نے خلیفہ دوم حضرت عمر فاروقؓ کو اُن کے یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت ادا کیا ہے ۔ حضرت عمر ؒ کا یومِ شہادت منگلوار کو منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں حضرت بل، جناب صاحب صورہ ،آثار شریف شہری کلاش پورہ ، کعبہ مرگ اننت ناگ ، آثارِ شریف پیٹھ مقام بیروہ اور اہم شریف بانڈی پورہ میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ دریں اثنا وزیر موصوف نے متعلقہ محکموں کو ہدایات دی ہے کہ وہ ان زیارت گاہوں پر ہر طرح کے انتظامات مکمل کریں تا کہ وہاں حاضری دینے والے زایرین کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
سینچائی کیلئے پانی نایاب
خانصاحب میں کسانوں کا احتجاج
سرینگر//کھیتوں کیلئے درکارپانی کی عدم فراہمی کے خلاف خانصاحب بڈگام میں متاثرہ زمینداروں نے زورداراحتجاج کیا۔خانصاحب بڈگام میں آبپاشی کیلئے درکارپانی کی عدم فراہمی کے باعث سینکڑوں کنال زرعی اراضی میں کھڑی دھان کی فصل سوکھ رہی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ کلشی پورہ خانصاحب میں واقع لگ بھگ100کنال زرعی زمین کوپچھلے دوہفتوں سے پانی فراہم نہیں کیاگیاجس کے نتیجے میںدھان کی فصل سوکھ رہی ہے۔متاثرہ زمینداروں نے سوموارکوخانصاحب قصبہ میں جمع ہوکرمحکمہ آبپاشی کیخلاف زورداراحتجاج کیا۔احتجاجی زمینداروں نے الزام لگایاکہ متعلقہ انجینئردرکارپانی کی فراہمی کویقینی بنانے میں ناکام رہے ہیں ،جس وجہ سے زمینداروں کی سال بھرکی محنت ضائع ہونے کااندیشہ لاحق ہوچکاہے۔اس موقعہ پرمتعلقہ پولیس افسروں نے یہاں پہنچ کرزمینداروں کو یقین دلایا کہ اُنکامسئلہ متعلقہ انجینئروں کی نوٹس میں لاکرحل کرانے کی کوشش کی جائے گی۔پولیس افسروں کی یقین دہانی پرزمینداروں نے احتجاج ختم کیا۔
محرم الحرام کی آمد
نعیم اختر نے گاندر بل میں انتظامات کا جائیزہ لیا
سرینگر//تعمیراتِ عامہ کے وزیر نعیم اختر نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ محرم الحرام کے مہینے کے دوران گاندر بل ضلع کے شعیہ آبادی والے علاقوں میں لوگوں کو بلا خلل پانی ، بجلی اور دیگر سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائیں ۔ وزیر موصوف محرم کے سلسلے میں گاندر بل ضلع میں کئے جا رہے انتظامات کا جائیزہ لینے کی غرض سے ایک میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر گاندر بل کے علاوہ مختلف محکموں کے سربراہ موجود تھے ۔ وزیر کو جانکاری دی گئی کہ بجلی ، پانی ، ٹرانسپورٹ ، طبی نگہداشت اور دیگر بنیادی شعبوں میں بلا خلل سہولیات لوگوں تک پہنچانے کیلئے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے سڑکوں کی فوری مرمت کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ نعیم اختر نے افسروں سے کہا کہ وہ ترقیاتی پروجیکٹوں کی عمل آوری میں تیزی لائیں ۔
رسمی عزاداری پر فکری عزاداری کو ترجیح دیں:پیروان ولایت
سرینگر //پیروان ولایت نے کہا ہے کہ ایام عزاءمیں رسمی عزاداری پر فکری عزاداری کو ترجیح دی جانی چاہئے اور اس کیلئے تمام علماءاور دانشوروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملت میں فکر پیدا کریں۔موصولہ بیان کے مطابق ایام عزا ءکے سلسلے میں پیروان کا ایک اجلاس صدرِ تنظیم مولانا شبیر احمد صوفی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں بانڈی پورہ اور بارہمولہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے تمام عہدیداران اور اراکین نے شرکت کی۔ صوفی نے کہا کہ رسم کو فکر میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جیسا کہ امام خمینیؒکہتے تھے کہ اگر آپ امام حسینؑ کے آفاقی انقلاب کو قائم و دائم رکھنا چاہتے ہیں تو عزاداروں کو فکری طور پر اس کے لئے تیار کریں۔ مجلس میں پیروان ولایت کے نائب صدر اول محمد اکبر میر نے اتحاد ملت پرزوردیا۔بیان کے مطابق پیرون ولایت پیغامِ عاشورا کے حوالے سے ایک کانفرنس منعقد کرے گی جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءاور مفکرین اسلام کو مدعو کیا جائے گا۔اجلاس میں8 محرم اور یوم عاشورہ جلوسوںپرعائد پابندی کو غیر آئینی اور مداخلت فی الدین قرار دیا گیا ۔
کنگن میں آگ
دوکان خاکستر
کنگن/ غلام نبی رےنہ / کنگن مےں آتشزدگی کی اےک واردات مےں ایک دوکان خاکستر ہوگئی ۔اتوار اور سوموار کی درمےانی رات کو تحصےل آفس کنگن کے نزدےک اُس وقت سنسنی پھےل گئی جب نظےر احمد راتھر کی دوکان مےں آگ نمودار ہوئی۔ذرائع نے بتاےا کہ دوکان مےں ہزاروں روپئے مالےت کی عمارتی لکڑی خاکستر ہوگئی ۔فائر سروس اور پولےس نے جائے واردات پر پہنچ کرآگ پر قابو پا لےا ۔
سید قلب حسین کی دوسری برسی
شالہار میں ادبی تقریب اور محفل مشاعرہ
سرینگر //ساجد رسول// معروف مذہبی اسکالر و ادبی شخصیت سید قلب حسین شالہاری کو ان کی دوسری برسی پرخراج عقیدت ادا کیا گیا۔ اس سلسلے میں ان کے آبائی گاو¿ں شالہار میں قائم امام بارگاہ میں ایک ادبی تقریب منعقد ہوئی جس کا اہتمام جموں و کشمیر ادبی مرکز کمراز کی اکائی کاروان ادب ڈب گاندربل نے ریاستی کلچرل اکادمی کے اشتراک سے کیا تھا جس میںسرکردہ ادیب و شعراءکے علاوہ مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے سید قلب حسین کی زندگی اور مختلف شعبوں میں ان کی خدمات کو سراہاگیا۔تقریب کے دوران مرحوم کی یاد میں ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد بھی ہوا جس میں کاروان ادب سے وابستہ سرکردہ شعراءحضرات نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر کاروان ادب ڈب گاندربل کا سہ ماہی رسالہ ” منزُل “ کی رسم رونمائی بھی انجام دی گئی۔
وزیر تعلیم سے کئی وفود کی ملاقات
سرینگر//وزیر تعلیم الطاف بخاری نے ریاست کی کاروباری برادری پر زور دیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر میں تجارت کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے بہتر ماحول پیدا کرنے میں حکومت کو اپنا تعاون دیں۔کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ایک وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نئی تشکیل شدہ ایسوسی ایشن سے اُمید رکھتی ہے کہ وہ اپنے کارو بار کو وسعت دینے اور ریاست میں اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے میں اپنا اہم رول ادا کرے۔ ایسوسی ایشن کے صدر جاوید احمد ٹینگا، نائب صدور ناصر احمد خان اور فیاض احمد پنجابی، جنرل سیکرٹری غزالہ امین، جوائنٹ سیکرٹری جنرل مظفر ماجد اور خزانچی شیخ عمران وفد میں شامل تھے۔اس دوران جنرل لائین ٹیچرس ایسوسی ایشن سے وابستہ ایک وفدنے صدر انور حسین وانی کی قیادت میں وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر موصوف نے وفد کے مطالبات غور سے سُنے اور یقین دلایا کہ اُن کے جائز مطالبات مرحلہ وار طریقہ پر حل کئے جائیں گے۔
روہت کنسل’ ارا‘ کا چارج سنبھالیں گے
سرینگر//حکومت نے اکنامک ری کنسٹرکشن ایجنسی( ار ا) کے سی ای او ونود شرما کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔سرکاری حکمنامہ کے مطابق ونود شرما مکانات و شہری ترقی محکمہ میں اگلے حکمنامہ کے جاری ہونے تک انتظار کریں گے۔وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری روہت کنسل ارا کے سی ای او کاایڈیشنل چارج بھی سنبھالیں گے۔
مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کریں
محاذ آزادی کی ہندوپاک سے اپیل
سرینگر// محازآزادی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے حق کی خاطر جس تسلسل کے ساتھ عرصہ دراز سے جدوجہدمیں مصروف ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔تنظیم کے ترجمان محمد یوسف گلکار کے مطابق صدرِ تنظیم سید الطاف اندرابی نے محمد یوسف کلو، جہانگیر سلیم،شفیق سوپوری، فردوس ثاقب کے ہمراہ سوپور میں تنظیم کے ارکان و عہدیداران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔الطاف اندرابی نے کہا کہ ریاست میںاگرچہ مظالم ڈھائے جانے کا سلسلہ عروج پر ہے مگر پھر بھی کشمیری اپنے حق یعنی حق خودارادیت کے لئے مسلسل بر سر پیکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ برصغیر کو تباہی سے بچانے کے لئے وقت گزارای کے بجائے ہندوپاک کو مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل پر فوری توجہ دینی چاہئے۔
بارکا ایڈوکیٹ بشیر احمد بٹ کے انتقال پر اظہار رنج
سرینگر//ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سینئرایڈوکیٹ بشیر احمد بٹ کے انتقال پر وکلاءنے عدالتی کام کاج روک دیا اورمرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔بار جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ بشیر صدیق کے مطابق پیر کی صبح ایڈوکیٹ بشیر احمد بٹ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔اس سلسلے میں بار ایسو سی ایشن کا ایک تعزیتی اجلاس ہائی کورٹ بار کمپلیکس میںمنعقد ہوا۔بعد میں وکلاءبار صدر کی قیادت میں مرحوم کے گھر گئے اور نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔اس موقعہ پر ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم،ایڈوکیٹ نذیر احمد رونگا، ایڈوکیٹ آفتاب احمد مرزا،ایڈوکیٹ عبدالاحد راتھر اور سابق سیشن جج نذیر احمد فدا کے علاوہ ایڈوکیٹ بشیر صدیق نے تعزیتی اجلاس سے خطاب کیا۔
سی ای اوسونہ مرگ ڈےو لپمنٹ اتھارٹی نے عہدہ سنبھالا
غلام نبی رےنہ
کنگن// شبےر احمد رےنہ نے چےف اےگزیکٹےو آفےسرسونہ مرگ ڈےو لپمنٹ اتھارٹی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اےک مےٹنگ طلب کی جس مےں بےو پار منڈل سونہ مرگ کے صدر غلام محمد وار کے علاوہ ہوٹل مالکان اور ڈےو لپمنٹ اتھارٹی کے افسران نے شرکت کی ۔مےٹنگ کے دوران سی ای او نے سونہ مرگ بچاﺅ کے بارے مےں عوام سے تعاون طلب کیا۔انہوں نے کہا کہ سو نہ مرگ کو جاذب نظر بنانے کے لئے مزےد اقدامات کی ضرورت ہے ۔مےٹنگ مےں واضح کردیا گیا کہ تھجواس کی طرف کسی بھی گاڑی کو جانے کی اجازت نہےں ہوگی تاکہ تھجواس کی خوبصورتی کو بچاےا جاسکے ۔