سرینگر// سرینگر پولیس نے زینہ کوٹ علاقے میں 10ویں جماعت کے ایک طالب علم پر چاقو سے حملہ کرنے والوں کے خلاف کیس درج کیاہے ۔ طالب علم کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ کئی بار انکے بیٹے احمد بشیر پر چاقو سے وار کئے گے۔پولیس ذرائع کے مطابق کسی معمولی بات پر جھگڑاہواتھا ،جس کے دوران طالب علم کو نشانہ بنایا گیاہے ۔چاکو کے حملے میں زخمی ہوئے نوجوان کو علاج ومعالے کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔پولیس نے واقعے سے متعلق ایک کیس زیر نمبر212/2017زیر دفعہ307,506,323 آر پی سی کے تحت درج کیا ہے ۔