کشتواڑ//ضلع کشتواڑ واڑون کے علاقہ من کی سینکڑوں خواتین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقہ کی تعلیم یافتہ لڑکیا ں بے روز گار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ علاقہ دوردراز ہے یہاں پر موبائل رابطہ ہے اور نہ ہی انٹر نیٹ سروس ہے۔اس لئے ہمیں سرکاری اور نجی ملازمتوں کے لئے اشتہارات کا پتہ نہیں چلتا ہے۔ کشتواڑ جانے والے مردوں اور لڑکوں کو کچھ معلومات حاصل ہوتی ہیں جب کہ خواتین کو کچھ بھی پتہ نہیں چلتا۔انہوں نے ماہانہ طور کو نسلینگ سینٹر کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے فوری انفارمیشن محکمہ قائم کرنے کی مانگ کی ہے جو مقامی طور ایڈمیشن، نوکریوں کیلئے فارم درخواستیں سے متعلق مطلع کریں۔ایک مقامی طالبہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ لڑکیاں تعلیم اور سماجی شعبوں میں فعال طور پر حصہ لے رہے ہیں لیکن بد قسمتی سے وہ سہولتوں سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم بی بی ایس اور جے کے سی ای ٹی ٹسٹوں کے لئے گیارویں اور بارویں کلاسوں میں میڈیکل اور نان میڈیکل سبجیکٹ رکھے ہیں لیکن غیر معمولی علاقے کی وجہ سے وقت پر فارم جمع کرانے میں ناکام ہو جاتے ہیں۔جب اسسٹنٹ کمشنر کشتواڑ کشوری لال سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ کشتواڑ کے زیادہ تر علاقے موصلاتی سہولیات سے محروم ہیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ بلاک لیول افسران کو فوری ازالے کے لئے ہدایت دیں گے۔