سرینگر/ /زینہ کوٹ سرینگر میں گزشتہ روز ایک نو عمر طالب علم پر ایک شہری کی طرف سے چاقو سے حملہ کیا گیا تاہم پولیس ابھی تک ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔چاکو سے زخمی ہوئے احمد بشیرنامی طالب علم کے اہل خانہ نے بتایا کہ اُن کا لخت جگر اسپتال میںزیر علاج ہے او ر اُس کی حالت میں کوئی بھی سدھار نہیں آرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے اگر چہ گزشتہ روز ہی معاملے تئیں کیس درج کیا تھا،تاہم ابھی تک حملہ آوار کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ادھر معلوم ہوا ہے کہ حملہ آورکے علاوہ اُن کے نزدیکی رشتہ دار بھی حملہ کے بعد سے فرارہیںاور پولیس انکی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے سے متعلق ایک کیس زیر نمبر212/2017زیر دفعہ307,506,323 آر پی سی کے تحت درج کیا ہے،اور تحقیقات بھی شروع کی ہے۔ادھر پارم پورہ پولیس تھانے کے ایک افسر نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم روانہ کی گئی ہے۔