سرینگر// نیشنل کانفرنس نے لائن آف کنٹرول پر پید شدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اُمید کی ہے کہ طرفین کے مابین صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2003جنگ بندی کو جاری رکھا جائے گا۔ پارٹی کے ریاستی ترجمان جنید عظیم نے کہاکہ نیشنل کانفرنس اُن وجوہات کو بخوبی سمجھتی ہے ، جن کی بدولت نوبت یہاں تک آ پہنچی ہے، پارٹی لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے نزدیک قیام پذیر آبادی کی سلامتی اور بہبود کیلئے فکر مند ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ صبر تحمل اور تدبر کا مظاہرہ کرکے 2003کی جنگ کو جاری و ساری رکھا جائے گا۔ ہماری ہمدردیاں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر رہنے والی آبادی کے ساتھ ہے کیونکہ ایسے حالات کی وجہ سے وہ سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور سب سے زیادہ پریشانیوں اور مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں۔