سرینگر// صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل آفیسران کی ایک میٹنگ کے دوران خواتین کے لئے ون سٹا پ سینٹر سکیم کو قائم کرنے کے سلسلے میں تیاریوں کاکاجائزہ لیا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسرینگر،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اورمحکمہ سماجی بہبود کے آفیسران کے علاوہ دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔جب کہ ترقیاتی کمشنر ان اننت ناگ،کپوارہ ،بانڈ ی پورہ اور لیہہ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ وومن اینڈچائلڈ ڈیولپمنٹ وزارت نے ون سٹاپ سینٹر،کے تحت ایک مرکزی معاونت والی سکیم کا قیام عمل میں لایا ہے جس کے تحت ایسی خواتین کومدد واعانت فراہم کی جائے گی جنہیں اپنے کنبوں ،کام کی جگہوں اور عوامی مقامات پر ہراسانی اورتشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔کسی بھی کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین پر جسمانی،جنسی اور نفسیاتی تشدد کو روکنے کیلئے متاثرہ خواتین کو مدد فراہم کی جائے گی۔ایسی خواتین جو کہ جادو ٹونا،تیزاب کے حملوں اورکسی بھی طرح کی ہراسانی کا شکار بنائی جارہی ہیں اور جو او ایس سی تک رسائی حاصل کرچکی ہیں کو خصوصی طور امداد واعانت فراہم کی جائے گی اوراس کے لئے ملک بھر میں ایک یونیورسل ہیلپ نمبر قائم کیا جارہا ہے جو کہ ضلع ہیڈ کوارٹروں سے کا م کرے گا۔متاثرہ خواتین اس ہیلپ لائین نمبر پر اپنی شکایات درج کراسکتی ہیں تاکہ اُن کی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ یقینی بن سکے۔ پہلے مرحلے میں سرینگر،اننت ناگ،کپوارہ ،بانڈی پورہ اورلیہہ اضلاع کو اس سکیم کے دائرے میں لانے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔صوبائی کمشنر نے متعلقہ ترقیاتی کمشنروں کو خواتین کے لئے ہسپتالوں کے دو کلومیٹروں تک ون سٹاپ سینٹر‘‘ قائم کرنے کی ہدایت دی اوراس سلسلے میںنوڈل آفیسران کی خدمات بھی حاصل کرنے پر زوردیا تاکہ اس ہیلپ لائین کی موثر عمل آوری یقینی بن سکے۔