سرینگر//بھارت میں برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر الیگزینڈر ایونز نے برٹش ہائی کمیشن کے فسٹ سیکرٹری الیکس پائیکِٹ کے ہمراہ راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر ایونز نے گورنر کے ساتھ بھارت اور برطانیہ کے درمیان رشتوں کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر الیگزنڈر ایوانس نائب وزیرا علیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ سے بھی ملاقی ہوئے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے ریاست جموں و کشمیر سے جڑے کئی معاملات پر استفسار کیا۔ اس موقعہ پر انہوںنے کہا کہ حکومت نے کئی ایسے اختراعی اقدامات شروع کئے ہیں جن کا مقصد یہ ہے کہ ریاست ملک کی ترقی یافتہ ریاستوں کی فہرست میں شامل ہوسکے۔