سرینگر //ایس پی کالج سرینگر میں بدھ کو ’’ دنیا میں امن قائم کرنا، ایک حقیقت‘‘ کے موضوع پر مباحثے کا انعقاد کیا گیا ۔مباحثے میں کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر پروین پنڈت نے حاضرین سے خطاب کیا اور توایخی حقیقت بیان کی ۔انہوں نے اس دوران دنیا میں امن قائم کرنے کے ممکنات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔مباحثے میں پروفیسر ذاہدہ نسیم اورڈاکٹر خورشید احمد پرے نے بھی موضوع کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ، اس موقعے پر بہترین بولنے والوں کو تدریسی عملے نے انعام سے نوازا اور مبارک باد دی۔