سرینگر//سرائے بالا سرینگر کی آبادی نے پانی کی نکاسی کیلئے تعمیر ہو رہی ڈرنیج سسٹم میں تاحیر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرنن سسٹم کو مکمل کیا جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں کے وفد نے بتایا کہ پروجیکٹ پر سست رفتاری سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کام سست رفتاری کا شکار اس لئے ہے کیونکہ جس ایجنسی کو کام دیا گیا ہے اس کے پاس کام کرنے کیلئے معقول سامان موجود نہیں ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ڈرین کی تعمیر میں دیری کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر سے مطالبہ ہے کہ کام کرنے والی ایجنسی کو پروجیکٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیں۔