گندو // ضلع ڈوڈہ کے مختلف مقامات پر جہاں پچھلے ایک دو مہینوں سے عورتوں کے بال کاٹنے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے وہیں خواتین و بچیاں اپنے ہی گھروں میں محفوظ نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق چناب ویلی کے مختلف علاقوں میں جہاں پچھلے کچھ عرصہ سے خواتین و بچیوں کے بال کاٹنے کے واقعات روز پیش آ رہے ہیں وہیں خواتین اور بچیاں اپنے ہی گھروں میں اپنے اپ کو محفوظ نہیں سمجھ رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق بھلیسہ کے علاقہ درھوڑی میں بعد دوپہر قریب ساڑھے چار بجے ریحانہ بیگم زوجہ مظفر حسین کے بال کاٹنے سے جواں سال عورت بے ہوش ہو کر گری پڑی کچھ ہی وقت کے بعد جب لڑکی کے اہل خانہ گھر سے باہر نکلے تو انہوں نے عورت کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھا اور اسے سب ضلع ہسپتال گندوہ منتقل کیا گیا جہاں پر اس سے فسٹ ایڈ دینے کا بعد ہوش آیا۔ادھر بھلیسہ کے پہاڑی گاؤں جلومیں دیکشہ دیوی زوجہ گردیپ سنگھ کے بال کاٹے گئے۔ دیکشہ دیوی جو کہ اپنے گھر کے باہر موجود تھی کہ اچانک گر پڑی جب اہل خانہ نزدیک پہونچے تو انہوں نے عورت کے بال کاٹے ہوئے دیکھے اور عورت کو بے ہوشی کی حالت میں مقامی لوگوں کی مدد سے سب ضلع ہسپتال گندوہ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زیرِ علاج ہیں۔