جموں//شعبہ بہبودطلباء جموں یونیورسٹی کی جانب سے ڈسپلے یورٹیلنٹ کے دوسرے روز لائٹ ووکل سولوکاپروگرام پیش کیاگیا۔اس موقعہ پر ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسرستنام کور، ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹرانوپما ووہرا، اسسٹنٹ ڈین ڈاکٹراے آرمنہاس ، ڈاکٹردائود اقبال بابا ممبران کیمپس کلچرل کمیٹی ،سٹوڈنٹس کونسل اورجموں یونیورسٹی کے عہدیدارموجودتھے۔اس دوران لائٹ ووکل سولوایونٹ میں 65طلباء نے حصہ لیا۔جن میں انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈفائن آرٹس کے وکرم نے اول،جی سی ڈبلیوگاندھی نگرکی وشاکھانے دوم، لاء ڈیپارٹمنٹ کے وشواگاندھرب اورانسٹی چیوٹ آف فائن آرٹس کی کرونامجوترہ نے مشترکہ طورپردوسرااور جی سی ڈبلیوپریڈ کی ونشکاجرال اورنندنی کپور، اورجی سی ڈبلیوادھم پور کی وشالی دیوی نے مشترکہ طورسوم مقام حاصل کیا۔اس دوران جی ڈی سی ادھم پور کی سورج ڈوگرہ ، جی سی ڈبلیوادھم پور کی ابھیتاشرما ، سکول آف ہاسپٹلٹی اینڈمنیجمنٹ جموں یونیورسٹی کے روبن سنگھ، جیوگرافی ڈیپارٹمنٹ کے گونیت سنگھ ، جی ڈی سی آرایس پورہ کے سچیت ،اوم پرکاش ٹھپر،ڈاکٹر گونیش اورڈاکٹراقصی چمن رائو نے ججزاورڈاکٹرسریتاسودنے ٹیچرانچارج کے طورپرخدمات انجام دیں۔ایونٹ سمیت شرما (ڈراماانسٹریکٹر)، ڈاکٹر انکیتا چوپڑا،کنیکا شرما،منریت کور، انجلی شرما، موہت مہاجن،ہنی کا مہاجن، محمدیاسر، دویاشرما نے ہال منیجمنٹ کی نگرانی کی۔