سرینگر//سرینگر سمارٹ سٹی پروجیکٹ کی عمل آوری کے لئے قائم کئے گئے سپیشل پرپز وہیکل( ایس پی وی) سے متعلق بورڈ آف ڈائریکٹرس کی ایک میٹنگ کمشنر سیکرٹری مکانات و شہری ترقی ہردیش کمار کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔میٹنگ میں سرینگر سمارٹ سٹی کے لئے ایس پی وی کے چیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر فاروق لون، وائس چیئرمین ایس ڈی اے اے ایم رینہ، ڈائریکٹر آرکائیوز اینڈ میوزمز ایم ایس زاہد، کمشنر ایس ایم سی ڈاکٹر شفقت خان اور کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔میٹنگ میں دیگر معاملات کے علاوہ خالی پڑی اسامیوں کو مناسب طو رپر مشتہر کر کے پُر کرنے کے حوالے سے فیصلہ لیا گیا تا کہ ا س پروجیکٹ کی تیز تر عمل آوری ممکن ہوسکے۔اس موقعہ پر یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ پروجیکٹ کے لئے ایک باضابطہ ویب سائٹ جلد از جلد قائم کی جائے گی۔