کنگن/ /سمبل گنڈ مےں مختلف سکولوں مےں زےر تعلےم طلباءنے ٹر انسپورٹ سروس کی عدم دستےابی کے خلاف سرےنگر لہہ شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دےکر گاڑےوں کی آمد رفت بند کردی ۔ذرائع کے مطابق تحصےل گنڈ کے سمبل علاقے سے تعلق رکھنے والے درجنوں طلباءنے سمبل سونہ مرگ شاہراہ پر ٹرانسپورٹ کی عدم دستےابی کے خلاف احتجاجی دھرنا دےا جس کے نتےجے مےں شاہراہ پر گاڑےوں کی نقل و حمل مسدود ہوکر رہ گئی ۔طلباءکا الزام تھا کہ انہےں سکول جانے کے لئے ٹرانسپورٹ دستےاب نہےں ہے جس کے باعث انہےں ےا تو پےدل سفر کرکے سکول پہنچنا پڑتا ہے ےا پھر کئی گھنٹوں تک گاڑےوں کا انتظار کرنا پڑتا ہے ۔طلباءکا کہنا تھا کہ انہےں سمبل سے گنڈ اور گنہ ون کنگن کے لئے الگ سے ٹرانسپورٹ سروس دستےاب رکھی جائے تاکہ طلباءوقت پر سکول پہنچ سکےں ۔بعد مےں پولےس نے طلباءکو ےقےن دلاےا کہ انکے مطالبات کو اعلیٰ حکام تک پہنچاےا جائے گا ۔