گاندر بل// چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے تولہ مولہ گاندر بل کا دورہ کر کے وہاں نیشنل بلڈنگ کنسٹرکشن کارپوریشن لمٹیڈ کی طر فسے سینٹرل یونیورسٹی میں عملائے جارہے کئی ترقیا تی کاموں کا جائیزہ لیا۔اس دوران انہیں جانکاری دی گئی کہ یونیورسٹی کے قیام کے لئے مختص کی گئی110 ایکٹر اراضی میں سے28 ایکٹر(300 کنال) اراضی کی بھرائی کی گئی ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ تعمیراتی علاقہ میں سے80 فیصد کو پُر کیا جاچکا ہے جبکہ باقی ماندہ20 فیصد کو ایک ماہ کے اندر اندر بھرا جائے گا۔انہیں بتایا گیا کہ کاموں کےلئے ٹینڈرنگ کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔چیف سیکرٹری نے یونیورسٹی کے قیام کے لئے ہاتھ میں لئے جانے والے تعمیری کاموں میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ ان کے دفتر میں ایک میٹنگ کے لئے حاضر ہوجائیں تا کہ کام میں سرعت لائی جاسکے۔چیف سیکرٹری نے بعد میں ماتا کھیر بھوانی استھاپن پر حاضری دی اور ریاست کی فلاح و بہبود، خوشحالی اور امن و امان کے لئے دُعا کی۔ایم ایل اے گاندر بل شیخ اشفاق جبار، ڈویثرنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان، ڈی سی گاندر بل ڈاکٹر پیوش سنگلا، کمشنر ایس ایم سی اور کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔