جموں/جے اینڈ کے گردوارہ پربندھک بورڈ جوکہ مختلف تنظیموں مثلاً سٹیٹ گورودوارہ پربندھک بورڈ ،ڈسٹرکٹ گورودوارہ پربندھک کمیٹی جموں، ڈسٹرکٹ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کٹھوعہ، شرومنی اکالی دل بادل، شرومنی اکالی دل امرتسرودیگرسکھ تنظیموں پرمشتمل ہے کا ایک وفد ٹی ایس وزیر جس کی قیادت میں وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقی ہوا اور سکولوں میں پنجابی مضمون کو متعارف کرنے کے فیصلے کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سکولوں میں پنجابی اساتذہ کی تعیناتی اور سرحدوں پر شلنگ سے متاثرین کے حق میں امداد کی واگذارکرنے ، سکھ طبقہ کیلئے مائنارٹی کمیشن قائم کرنے، ہائی کورٹ میں سکھ وکیل کو جج مقررکرنے ، رفیوجیوں کی بازآبادکاری کیلئے اقدامات اٹھانے وغیرہ کویقینی بنانے کامطالبہ کیا۔اس دوران وفدمیں ایس جگجیت سنگھ صدرڈی جی پی سی جموں، ایس کلدیپ سنگھ نائب صدر، ایس منموہن سنگھ خزانچی، ایس موہندرسنگھ، جوائنٹ سیکریٹری ، ایس ہرجیندرسنگھ رانا رکن جتھیدار موہندرسنگھ ،ممبر وصدرایس اے ڈی (بادل،جموں وکشمیر) شامل تھے۔اس موقعہ پر وزیراعلیٰ نے وفدکے مسائل کواطمینان سے سنا اوران کے مطالبات پرسنجیدگی سے غورکرنے کی یقین دہانی کرائی۔علاوہ ازیں کسان یونین کے ممبران کا ایک وفد بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقی ہوا اور بشناہ ، آر ایس پورہ اور مڑھ علاقوںمیں سڑکوں کی تعمیر کے سلسلے میں زمین کا معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔وزیرا علیٰ نے تمام وفود کے مسائل غور سے سنے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل مرحلہ وار طریقے پر حل کئے جائیں گے۔