ہندوارہ//پولیس نے شمالی قصبہ ہند وارہ میں ’اے ٹی ایم مشین ‘ کو لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی جبکہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ۔ سرحدی ضلع کپوارہ کے قصبہ ہندوارہ کے مین چوک میں قائم اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ’اے ٹی ایم سے نقب زنوں نے رقم لوٹنے کی کوشش کی جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ۔پولیس کے مطابق سنیچر کی شب مین چوک میں نقب زن نمودار ہوئے اور یہاں قائم ’ایس بی آئی ‘ کی اے ٹی ایم مشین کو لوٹنے کی واردات انجام دےنے لگے ،تاہم مین چوک میں تعینات الورٹ پولیس اہلکاروں نے دیکھتی ہی نقب زنوں کو چیلنج کیا ،لیکن رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر نقب زن بغیر کوئی واردات انجام دئے وہاں سے رفو چکر ہوئے ۔پولیس نے معاملے کی نسبت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔