جموں//مختلف پسماندہ طبقہ جات تنظیموں کے ممبران نے اتوار کو بھیم رائو امبیڈر چوک میں جمعہ ہو کر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔ آل انڈیا ایس سی، ایس ٹی، او بی سی کینفڈریشن کے بینر تلے وہ پونہ ایکٹ پر عملدرآمد کئے جانے کی مانگ کر رہے تھے، یہ ایکٹ بابا صاحب بھیم رائو امبیڈکر اور مہاتما گاندھی کے درمیان آج ہی کے دن 24ستمبر932کو قرار پایا تھا۔ اس پر پنڈت مدن موہن مالویہ اور بی آر امبیدکر کے علاوہ دیگر کئی دلت نتیائوں کے بھی دستخط تھے۔ اچھوت جاتیوں کو دیگر اقلیتوں کی طرز پر الگ نمائندگی دئیے جانے کے مطالبہ کے علاوہ اس پیکٹ میں پسماندہ طبقہ جات کو اوپر اٹھانے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے جانے کی ترغیب دی گئی تھی۔ اس موقعہ پر صدر آر کے کلسوترہ نے کہا کہ بیک لاگ کو ختم کیا جائے کیوں کہ انہیں ریزرویشن کا حق پوری طرح نہیں مل رہا ہے ۔ ملک میں 5کروڑ سرکاری ملازمین میں ایس سی ، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کے محض35لاکھ ہی ملازم ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے سیاسی ریزرویشن دئیے جانے کی بھی مانگ کی۔