نئی دہلی //مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ادہم پور اور ریاسی اضلاع سے آئے ہوئے طلاب کے ساتھ ملاقات کی ۔ 16سے20برس عمر کے یہ طلباء مختلف اسکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم ہیں۔پریس کے لئے جاری ایک ریلیز کے مطابق ڈاکٹر سنگھ نے نوجوانوں کو حکومت کی حصولیابیوں کیب ارے میں بتایا جس پر نوجوانوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ان پروجیکٹوں میں 170کروڑ کی لاگت والا دیوکا ندی کو صاف کرنے کا پروجیکٹ شامل ہے ۔ان نوجوانوں کو لال قلعہ اور قطب مینار دکھایا گیا جب کہ راشٹر پتی بھون کے عجائب خانہ میں انہوںنے کئی نادر نمونے بھی دیکھے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نوجوانوں کو اپنے علاقہ کا نام روشن کی تلقین کرتے ہوئے ادہم پور علاقہ کی ایک نوجوان لڑکی کی مثال دی جس نے حال ہی میں تاریخ ساز فلم ’مغل اعظم ‘ کے تھیٹر ورژن میں ’بہار ‘ کا کردار ادا کیا ہے ۔اس موقعہ پر ممبر پارلیمنٹ پونم مہاجن بھی موجود تھی جو بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کی صدر ہیں ۔