جموں//کٹرہ میں منعقدہ نوراترہ فیسٹیول کے چوتھے روز پروگرام کاافتتاح معروف گلوکار گلزار لاہوریہ اورسنیل متوکے ہاتھوں شمع روشن کرنے سے ہوا۔اس دوران کمانڈنٹ سی آر پی ایف سوشیل مشرااورڈی ایس پی سبھاش بھاردواج، صدرہوٹل ایسوسی ایشن کٹرہ اور چیئرمین آل انڈیا ڈیویشنل سانگ کمیٹی راکیش وزیر، یوگ آچاریہ سوامی یوگانندجی مہاراج، شیوکمارشرما، وریندرکیسر، اجے کوتوال ودیگران بھی موجودتھے۔اس موقعہ پر معروف سنگرگلزار لاہوریہ جوکہ دلاں دے معاملے ، عشق پھیریاں، ججھرچھنک گئی اورسنیل متونے سامعین پراپنی آوازکاجادوچلایا۔مقابلے کے پری لیمنری دورکے بعدشوبھ بہنوں جوکہ چمباسے ہیں نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کیاجوکہ 28 ستمبرکوہوگاجبکہ برجیش ملہوترہ کنیالہ نے دوسرااور جالندھرکی سورن لتانے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈویشنل سانگ مقابلے کیلئے ماہرین میں معروف گلوکارگلزارلوہاریہ، ڈاکٹر اوشابھگتی سابق ایچ اوڈی میوزک کالجز ،پروفیسرانوپماشرما، لیکچررمیوزک ڈگری کالج پریڈ وغیرہ ہیں۔اس دوران نظامت کے فرائض راکیش وزیرنے انجام دیئے۔