جموں//جموں میونسپل کارپوریشن نے ضلع پولیس کے تعاون سے ریہڑی اورپھڑی والوں کے غیرقانونی تجاوزات کوہٹانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر(ریونیو) جے ایم سی ویناکشی کول کی قیادت میں مہم چلائی ۔اس دوران پولیس عملہ اورجے ایم سی کافیلڈعملہ اے سی (آر) کے ہمراہ تھا۔مہم جیول، کنال ہیڈ، اکھنورروڈ، بھاگوتی نگراورپلوڑہ میں عمل میں لائی گئی ۔اس دوران جے ایم سی ٹیم نے ریہڑیوں اورپھڑیوں کوریہڑی زونوں مثلاً چندربھاگا(کمیونٹی اورآئی ٹی آئی اکھنور) میں منتقل کیاگیا۔اس دوران قواعدکی خلا ف ورزی کرنے والے ریہڑی والوں کوجرمانہ کیاگیا۔اس دوران جے ایم سی حکام نے ریہڑی والوں کوہدایت دی کہ وہ ریہڑی زونوں میں ہی اپنی ریہڑیوں کولگائیں اوراگرکوئی خلا ف ورز ی کرے گاتواس کیخلاف تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔