سرینگر // وزیر صحت بھالی بھگت نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اسپتال میں میڈیا سے وابستہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد نہیں کی جارہی ہے تاہم میڈیا سے وابستہ افراد کو صبح اور شام کے وقت ڈاکٹروں کے معائنے کے دوران وارڈوں میں گھسنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جی ایم سی کے ڈاکٹروں نے ہمیں بتایا ہے کہ دوران رائونڈ ڈاکٹروں کو کچھ دشواریاں پیدا ہوتیں ہیں اسلئے یہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے تاہم میں پرنسپل جی ایم سی کو ہدایت جاری کروں گا کہ وہ میڈیا سے وابستہ افراد کے کام میں رکاوٹ نہ بنے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہے اور ناسازگار حالات کے دوران بھی میڈیا سے وابستہ افراد کیلئے وقت مخصوص کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے کام میں کسی کو بھی رکاوٹ بنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔