جموں//جموں میونسپل کارپوریشن نے نیشنل ڈیولپمنٹ فائونڈیشن اینڈریڈکراس یونٹ گورنمنٹ پی جی کالج گاندھی نگرجموں کے اشتراک سے وومن کالج گاندھی نگرمیںسوئوچھ بھارت مشن کے تحت سمپوزیم کاانعقاد کیا۔اس دوران پروگرام میں وومن کالج گاندھی نگرکی پرنسپل ڈاکٹرکوشل سموترہ ،راجیو کھجوریہ فائونڈر ایمریٹس نیشنل ڈیولپمنٹ فائونڈیشن ، پروفیسر ڈاکٹرعاشق رضاانچارج ریڈکراس یونٹ پی جی کالج فاروومن گاندھی نگر، ایس پرتھی پال سنگھ سینی ٹیشن آفیسر جے ایم سی ، اسسٹنٹ پروفیسر شاپیہ شمیم ،سنی کمار، بی جے رینہ ، رتیش سوری،کالج عملہ اورطالبات موجودتھے۔اس موقعہ پر سمپوزیم کیلئے مختلف کالجوں بشمول گورنمنٹ کالج فار ایجوکیشن جموں، گورنمنٹ پی جی کالج وومن گاندھی نگرجموں، جی جی ایم سائنس کالج جموں، ایم اے ایم کالج جموں، ایس پی ایم آرکالج آف کامرس کی پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں ۔اس دوران دیپورینہ ماسٹرتھے جبکہ ان کے معاونین میں ابھی نیتکاورمااورسوچیترا شرما شامل تھے۔اس دوران نظامت کے فرائض پرویندرسنگھ پروگرام منیجراین ڈی ایف نے انجام دیئے۔اس موقعہ پر ایس پی ایم آرکالج کے سوربھ مہتا، کشش گپتا،سکرتی جین، گرلین کور، سنت گپتانے اول پوزیشن ، گورنمنٹ کالج فارایجوکیشن کے ادیتی سنگھ ، سونالی منہاس، پریتی جموال، پلک گپتا ،گگن دیپ سنگھ نے دوسری پوزیشن ، گورنمنٹ پی جی کالج فار وومن گاندھی نگرجموں کی ہمانی شرما، سونیاشرما، پریادیوی، ارملاکماری،آکرتی شرمانے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ جی جی ایم سائنس کالج کے آکاش کوہلی، پرتیک شرما، رجنیش چوہدری، سنگم چوہدری، منجول جگروتہ اورایم ا ے ایم کالج جموں کے سچیتارینہ، سدانت، رکشت شرما، نتیش شرمااوراشفاق وانی کوکونسلیشن انعامات اوردیگرشرکاء میں مومنٹواوراسنادتقسیم کئے گئے۔اس دوران مقررین نے طلباء کی سوچ اورتقاریرکوسراہااورامیدظاہرکی کہ وہ معاشرے میںصفائی ستھرائی کے سلسلے میں پیغام کوعام کریں گے۔