جموں//شعبہ طلباء بہبودجموں یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ ’ڈسپلے یورٹیلنٹ 2017-18‘ کے تحت مائم، ممیکری ، مونوایکٹنگ ، کولاج میکنگ اورپوسٹرمیکنگ مقابلے منعقد ہوئے۔اس موقعہ پر ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسرستنام کور، پروفیسر ایس کے پنڈتا، چیئرمین کیمپس کلچرل کمیٹی ڈاکٹرپرمیل کمار، ڈاکٹرعبدالرشیدمنہاس (اسسٹنٹ ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر) اورمختلف شعبوں کے فیکلٹی ممبران اوریونیورسٹی کے طلباء واسکالرس موجودتھے۔مائم مقابلے میں گورنمنٹ کالج فاروومن گاندھی نے اول، جی سی ڈبلیوپریڈنے دوسرااورڈیپارٹمنٹ آف آئی سی سی سی آر اینڈایچ آرایم جموں یونیورسٹی نے تیسراانعام حاصل کیا۔جبکہ جی ڈی سی کٹھوعہ کوسرٹیفکیٹ آف میرٹ، ممیکری میں گورنمنٹ کالج فاروومن پریڈکی ہنسجاشرمانے اول جبکہ ایس ایچ ٹی ایم جموں یونیورسٹی کے ابھی بڑگوترہ نے سرٹیفکیٹ کاآف میرٹ جیتا۔مونوایکٹنگ میں جی سی ڈبلیوپریڈکی پرگیا نے اول، ایس پی ایم آرکالج آف کامرس کے روہن اورایم اے ایم کالج کے شیوناش نے بالترتیب دوسرااورتیسراانعام حاصل کیا۔ اس دوران سرٹیفکیٹ آف میرٹ جی سی ڈبلیوگاندھی نگرکی سونیاسنگھ ، ایس ایچ ٹی ایم کے ابھی بڑگوترہ کوملا۔اس دوران دگ وجے سنگھ ،وجے اتری، جنک کھجوریہ، شوچی چوپڑہ اورسنجیوگپتانے ججزکے فرائض انجام دیئے جبکہ ڈاکٹر پلوی سچدیوا، ڈاکٹر پرشوتم کماراورڈاکٹر گیتانے انچارج ٹیچرس کے طورپرخدمات انجام دیں۔کولاج میکنگ اورپوسٹرمیکنگ میں بھی طلباء کوانعامات سے نوازاگیا۔ایونٹ سمیت شرما(ڈراما انسٹرکٹر)، دویاشرما،آرتی کنکاشرما، موہت مہاجن، پون، پلوی کنور، رمنیک ،سونا،میگاویکااورپال نے کوآرڈی نیٹرکے فرائض انجام دیئے۔