Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے سے انکار کرنے کاحکومت کا رخ ناقابل قبول: تھرور

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 29, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
نئی دہلی//میانمار کے روھنگیا مسلمانوں کو غیر قانونی تارکین وطن اور سلامتی کے لئے خطرہ تسلیم کرنے کے مرکز کے رویے کو مسترد کرتے ہوئے سینئر کانگریسی لیڈر اور سابق وزیر وزیر مملکت ششی تھرور نے آج مرکز کی نریندر مودی حکومت سے انہیں پناہ دینے کے لئے قانون بنانے کی اپیل کی ۔مسٹر تھرور نے یواین آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ''ہندوستان کا ہزاروں برسوں کی تاریخ ہے کہ جس نے بھی یہاں آکر پناہ مانگی اس کو پناہ دی گئی اور مرکزی حکومت کو اس ترغیب سے بھاگنا نہیں چاہئے ''۔غور طلب ہے کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ پہنچ چکا ہے اور عدالت عظمی میں داخل حلف نامے میں مرکزی حکومت نے صاف کہا ہے کہ روہنگیا مسلمان غیر قانونی تارکین وطن ہیں۔ انھوں نے کہا ''جب ہندوستان میں ایسا کوئی قانون ہی نہیں ہے جو یہ طے کرے کہ کون پناہ گزین ہے اور کون پناہ گزین نہیں ہے تو آپ کس بنیاد پر کہہ سکتے ہیں کہ میانمار سے آنے والے روہنگیا مسلمانوں کو پناہ گزین کی حیثیت نہیں دی جا سکتی ہے ، محض اس لئے کہ انہوں نے مناسب طریقہ کار پر عمل نہیں کیا''۔مسٹر تھرور نے کہا کہ یہ مناسب وقت ہے جب ہندوستان پناہ گزینوں کے معاملات میں قانون سازی کے ذریعہ ان کے حقوق اورذمہ داریوں کا تعین کرے اور قانونی طور پر پناہ لینے کے خواہشمند افراد کے سلسلے میں ایک قانونی میکنزم طے کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے اس بات کو بھی مسترد کر دیا کہ زیادہ تر روہنگیا سیکورٹی کے لئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ، "ان میں سے اکثر لوگ غریب خواتین اور بچے ہیں جو اپنا گھربار چھوڑ کر اپنی زندگیوں کو بچانے کے لئے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں ،وہ دہشت گرد کیسے ہوسکتے ہیں؟ ایسا کہہ کر اس مسئلہ کو حل نہیں کرسکتے ، بلکہ ان میں ایسے عناصر کی نشاندہی کی جانی چاہئے جوروہنگیا کی آبادی میں اپنا اثرورسوخ رکھتے ہیں اور انہیں گمراہ کر نے کی کوشش کر سکتے ہیں اور یہ کام تحقیقاتی ایجنسیوں کا ہے ۔ہر شخص کے لئے قومی سلامتی کا معاملہ انتہائی اہم ہے لیکن سیکورٹی ایجنسیوں کا یہ فرض ہے کہ وہ یہ پتہ لگائیں کہ سیکورٹی کے لئے کون سے عناصر خطرہ بن سکتے ہیں۔ ڈاکٹر تھرور نے کہا کہ پناہ گزینوں کے معاملے میں انہوں نے ایک ذاتی بل کے ذریعہ اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن مرکزی حکومت نے اس پر کوئی نوٹس نہیں لیا۔ انہوں نے کہا، ''کسی بھی صورت حال کا سامنا کرنے کے لئے مرکزی حکومت کئی نکات پر غور کر تی ہے ۔ کسی معاملے میں ملک میں کوئی قانون یا پالیسی نہیں ہو تو مواقع کے پیش نظر ہی ایسی پالیسیاں بناتی ہیںجو ان کے موافق ہوں ۔''مسٹر تھرور نے کہا کہ بی جے پی کے متعدد ممبران پارلیمنٹ پناہ گزین بل کے حق میں تھے ۔ انہوں نے کہا، "آپ اس تین ہزار سالقدیم ہندوستانی روایت کو کیسے چھوڑ سکتے ہیں جس نے ہمارے یہاں پناہ مانگنے والے کو کبھی منع نہیں کیا ہے ۔" سابق وزیر مملکت نے کہا کہ بین الاقوامی معاہدے پر دستخط نہ ہونے کے باوجود ہندوستان نے تبت کے چکما اور سری لنکا کے تمل لوگوں قبول کیا ہے ، اس لئے ہمیں ان لوگوں کو صرف اس بنیاد پر مسترد نہیں کرنا چاہئے کہ وہ الگ مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی کارروائی کے باعث بنگلہ دیش سے آئے تقریبا ایک کروڑ لوگوں کو ہم پناہ دے چکے ہیں ۔ انہوں نے ایل ٹی ٹی ای (لٹے ّ) کی مثال دیتے ہوئے کہا، "دہشت گردی صرف مسلم کمیونٹی سے نہیں بلکہ کسی بھی مذہب اور کمیونٹی سے منسلک ہو سکتی ہے ۔" غور طلب ہے کہ ہندوستان میں اس وقت روھنگیا کمیونٹی کی آبادی تقریبا 40 ہزار ہے جوکافی عرصے سے یہاں رہ رہے ہیں ۔ان لوگوں کو وطن بھیجنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف ان میں سے دو لوگوں نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر رکھی ہے ۔یو این آئی۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

برصغیر

وقف ترمیمی ایکٹ | تمل ناڈو میں احتجاج ، مسلم رہنمائوں کا اجلاس منعقد

July 5, 2025
برصغیر

بہار اسمبلی انتخابات | ووٹر لسٹ سے نام حذف نہیں ہونگے چیف الیکشن کمشنر کی ترمیمی معاملہ پر وضاحت

July 5, 2025
برصغیر

سنبھل میں باراتیوں سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرائی | دولہا سمیت 8افراد کی موت، وزیر اعظم کا اظہار رنج،معاوضے کا اعلان

July 5, 2025
برصغیر

ثقافتی رابطے میں فاصلہ کوئی رکاوٹ نہیں | ارجنٹینا میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم مودی کاخطاب

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?