جموں//بز نس سکول جموں یونیورسٹی کی جانب سے گڈس اینڈسروسز ٹیکس (جی ایس ٹی ) سے متعلق بیداری کوعام کرنے کی غرض سے سیمینارکاانعقاد کیا۔اس دوران رشوکواٹرا (سی اے ) اورآکاش مہاجن (سی اے ) مہمانان خصوصی تھے۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے رشوکواٹرہ نے منتظمین کا جی ایس ٹی سے متعلق موضوع پرسیمینارکے انعقاد کیلئے مبارکبادپیش کی ۔انہوں نے کہاکہ جی ایس ٹی ایک ایساٹیکس نظام ہے جوٹیکس میں شفافیت کااہم ذریعہ ہے ۔ اس دوران انہوں نے جی ایس ٹی ٹیکسیشن کے موجودہ قواعدکے بارے میں شرکاء کوجانکاری دی۔ انہوں نے پرانے ٹیکسیشن نظام کی خامیوں اور جی ایس ٹی کے فوائدپربھی روشنی ڈالی۔آکاش مہاجن نے جی ایس ٹی کے بنیادی نکات کے بارے میں خیالات کااظہارکیا۔ انہوں نے ڈائریکٹ ٹیکسز، سی جی ایس ٹی، ایس جی ایس ٹی، آئی جی ایس ٹی، ٹیکس ایبل سپلائی، کیس کیڈنگ موڈزکے تحت جی ایس ٹی کی عمل آوری کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ یہ نظام ہندوستان سمیت دنیاکے 150 ممالک میں لاگوہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ جی ایس ٹی نظام کمزمپشن بیسڈ ٹیکسیشن پرمبنی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں جی ایس ٹی کے نفاذ کے امورات بھی زیربحث لائے۔سیمینارکے اختتام پر پروفیسرالکاشرما ڈائریکٹربزنس سکول نے شکریہ اداکیا۔اس موقعہ پر ڈاکٹر امیشا گپتا سینئراسسٹنٹ پروفیسربھی موجودتھے۔