سرینگر//جے کے بنک نے ریجنل ڈائریکٹر آر بی آئی نتیا کشور ساہو ،جو 30سمبر 2017کو سبکدوش ہورہے ہیں ،کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا ۔بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے اس تقریب کی صدارت کی جبکہ بنک کے ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ ،پریذیڈنٹ اور وائس پریذیڈنٹ بھی تقریب میں شامل رہے۔ساہو نے گذشتہ برس جون میں ریجنل ڈائریکٹر کے بطور عہدہ سنبھالا تھا ،جموں میں تعیناتی سے قبل ساہو چیف جنرل منیجر اور بینکنگ اومبڈس مین کی حیثیت سے مغربی بنگال اور سکم میں ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں ۔اس موقعے پر بولتے ہوئے چیئرمین نے کہاکہ ’’ہماری اس تقریب کامقصد یہ ہے کہ این کے ساہو کے اس عظیم تعاون کا اعتراف کرنا جو انہون نے ہم سے جڑ کر ہمارے ساتھ کیا۔انہوں نے کہاکہ یاست جموں وکشمیر میںریگولیٹر کی طرف سے اعلیٰ نمائندے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے جناب ساہو نے پیشہ ورانہ طرز عمل سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیاساتھ ہی ساتھ ان کے تحت کام کرنے والے بنکوں کیلئے معاون بھی بنے رہے ۔