بھدرواہ //بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سیر گاہوں کو صاف و پاک رکھنے کے لئے وادی جائی میں ایک جامع صفائی مہم شروع کی ہے۔اس مہم کا انعقاد اس سیر گاہ میں ایک ریلی نکال کر کیا گیا جس میں بی ڈی اے کے اہلکاروں ،50طلاب اور گرین ماڈل اکیڈمی کے سٹاف نے شرکت کی۔ریلی میں شمال لوگوں نے ہاتھوں میں بینر اُٹھا رکھے تھے جن پر سیاحو و دیگر لوگوں کو سیر گاہ پلاسٹک سے پاک رکھنے کے لئے کہا گیا تھا ۔ریلی کے اختتام پر 6درجن رضاکاروں نے صفائی مہم میں شرکت کی اورسیر گاہ کے تین کلو میٹر کے دائرے میں پلاسٹک بوتلیں ۔لفافے او ردیگر کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا ۔جائی سیر گاہ میں بگڑتے ماحولیاتی توازن کے سلسلہ میں بی ڈی اے نے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیا اور سوچھتا ہی سیوا کے تحت اس مشہور سیر گاہ میں صفائی مہم شروع کی۔بی ڈی اے کے پبلسٹی آفیسر سجاد خان نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ و ہ کوڑا کرکٹ ڈالنے کے لئے کوڑے دان کا استعمال کریں،جسکے لئے سیر گاہ میں ایک درجن کے قریب کوڑے دان نصب کئے گئے ہیں۔مہم میں طلاب نے موجودسیاحوں سے کوڈے دانوں کا استعمال کرنے کی گُذارش کی۔سجاد خان نے مزید کہا کہ طلاب کو ملوث کرکے ہم جائی کے ارد و گرد کو صاف و پاک رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔