وزیر اعلیٰ کی تقریب میں شرکت

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//بدی پر نیکی کی فتح کی علامت کے طور جانے والا تہوار دسہرہ منایا گیا۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سنیچر کی شام پولو گراؤنڈ سرینگر میں اُن سینکڑوں افراد میں شامل ہوئیں جو راون، میگھ ناتھ اور کُنبھ کرن کے پُتلے جلانے کی تقریب کا مشاہدہ کرنے کے لئے جمع ہوئے تھے۔ اس موقعہ پر وزیر اعلیٰ کو تقریب کے منتظمین کی طرف سے ایک شال بھی عطا کیا گیا۔تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر، ایم ایل سی سریندر امبردار، ایم ایل سی خورشید عالم، کئی اعلیٰ افسران اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *