سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدر محمدسرتاج مدنی اور جنرل سیکریٹری قاضی محمد افضل، نظام الدین بٹ اور رفیع احمد میر نے پی ڈی پی زون حضرتبل کے صدر عبد الحمید ڈار کے والد عبد السلام ڈار کی رحلت پر لواحقین اور خصوصی طور پر زون صدر کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے موصوف کو ایک شریف النفس اور اعلیٰ اقدار کا مالک قرار دیا اور دعا کی کہ لواحقین کو اس صدمہ کو برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔ اس موقعہ پر پارٹی سینئر لیڈران، ضلع صدور، زونل صدور اور دیگر پارٹی کارکنان نے بھی عبد الحمید ڈار کے والد کی رحلت اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انکے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کی ۔ ان لیڈران نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے بھی دعا مانگی ۔ دریں اثناء دیگر پارٹی ضلع صدر و ایم ایل سی محمد خورشید عالم نے پارٹی کے سینئر لیڈران بشمول، سٹیٹ سیکریٹری عبد الحمید کوشین، علی محمد وانی ، اعجاز احمد وغیر کے ہمراہ مرحوم کے گھر جاکر لواحقین کے ساتھ پارٹی کی طرف سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کی اورمرحوم کے حق میں فاتحہ خوانی بھی کی۔