نیشنل کانفرنس کے دیرینہ رکن فوت

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور کار گزار صدر عمر عبداللہ نے پارٹی کے ایک دیرینہ رکن خواجہ محمد اشرف بٹ ساکن گلاب باغ کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ۔مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لیڈران نے کہا کہ موصوف زندگی بھر عوام کی خدمت میں پیش پیش رہے اور پارٹی کی آبیاری کے سلسلے میں انہیں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔اس دوران پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر ، میاں الطاف احمد ، ڈاکٹر مصطفی کمال ، ناصر اسلم وانی ، شیخ اشفاق جبار ،شوکت احمد ، محمد سعید اخون اورعرفان شاہ کے علاوہ دیگر پارٹی لیڈران نے بھی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *