شیعہ ایسوسی ایشن کے اہتمام سے بوٹہ کدل میں مجلس

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر// جموں وکشمیر شیعہ ایسو سی ایشن کی طرف سے علی پورہ بوٹہ کدل میں عاشورہ کی ایک مجلس منعقد ہوئی جس سے تنظیم کے صدر عمران انصاری نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ کربلا کاواقعہ سچائی کے راستے پر عمل کرنے ، ایثاروقربانی اور ثابت قدمی کا درس دیتا ہے۔ہزاروں عزا داروں نے اس مجلس میں شرکت کرتے ہوئے امام حسینؑ کی شہادت و دیگر عظیم ساتھیوں کو یادکیا۔ انصاری نے کہا کہ کربلا کے واقعہ کی بدولت یہ حقیقت لافانی بن گئی کہ سچائی آخر کار جھوٹ اور فریب پر حاوی ہوتی ہے۔انہوںنے اس مقدس دِن کا فلسفہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکربلاہمیں صبر، استقامت اور صحیح راستے پر چلنے کا درس دیتے ہےں ۔وزیرنے بوٹہ کدل لالبازار سے جڈی بل کے امام باڑے تک ایک بڑے جلوس کی رہنمائی کی جس میں ہزاروں مرد ، خواتین اور بچے شامل تھے ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *