کپوارہ//سرحدی علاقہ رامحال کے تارت پورہ بازار میں اتوار شام گئے آگ لگ گئی جس میں ایک درجن کے قریب دوکانیں خاکستر ہونے کی اطلاع مو صول ہوئی ہے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اتوار کو جب لوگ نماز عشا کے لئے مسا جد میں نماز میں مصروف تھے کہ اس دوران تارت پورہ بازار میں اچا نک آ گ نمودار ہوئی جس نے فوری طور بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آ گ اس قدر بھیانک تھی کہ اس کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے اور علاقہ بھر کے لوگ جائے واردات کی طرف دو ڑ پڑے جبکہ کئی علاقوں سے فائر ٹینڈر بھی تارت پورہ پہنچ گئے اور بچاﺅ کاروائی شروع کی ۔ اس واردات میں ایک درجن کے قریب دوکانیں خاکستر ہونے کی خبر مو صول ہوئیہے اور ان میں لاکھو ں روپیہ مالیت کا سازو سامان بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے ۔کشمیر عظمیٰ نے مقامی انتظامیہ سے رابطہ کیا تو انہو ں نے بتا یا کہ ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ کل کتنی دوکانیں جل کر خاکستر ہوئیہیں ۔